لاہور ہائی کورٹ ، پی ٹی اے کو مزید متنازع ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو وکی پیڈیا کے بعد مزید متنازع ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت دے دی،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے 16 فروری کو رپورٹس طلب کر لی۔قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وکی پیڈیا کو پاکستان میں رجسٹریشن کا کہا ہے، فی الحال وکی پیڈیا کو بند کردیا گیا ہے۔عدالت عالیہ نے پی ٹی اے کو مزید متنازع ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے 16 فروری کو رپورٹس طلب کرلی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر 4 فروری کو پاکستان میں انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ وکی پیڈیا کو بلاک کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں