کورونا: حکومتی نااہلی کا علاج نہیں، عوام احتیاط کریں۔سردار اختر مینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ کرونا کی تیزی سے پہلاوئ کی ایک وجہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی تو دوسری وجہ ہماری بے احتیاطی اور لاپرواہی ہے، حکومتی نالائقی کا تو ہمارے پاس تو کیا حکمرانوں کے اپنے پاس کوئی علاج نہیں لیکن احتیاط اور پرہیز کے لیے ہمیں کسی حکومتی سرپرستی یا امداد کی ضرورت نہیں، جب کرونا اپنے ابتدائی مراحل میں تھی تبھی میں نیایک ویڈیو پیغام کی ذریعے محتاط رہنے کی گزارش کی تھی لیکن افسوس میری اْن باتوں پر دوستوں نے کوئی توجہ نہیں دی بالخصوص مرکزی دوستوں نے جن کے ذمہ تھا کہ وہ آوروں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی دیتے لیکن وہ خود بداحتییاتی اور بد پرہیزی میں پیش پیش تھے جن کی دیکھا دیکھی میں ورکر سے لے کر عوام بد پرہیزی کی دوڑ میں اس حد تک آگے نکل گئے کہ اب ہر تیسرا گھر کرونا کی پناہ گاہ بن گیا ہے، میری آپ تمام دوستوں سے دست بندانہ گزارش ہے کہ خدارہ اس معاملے میں مذید کوتاہی نہ برتیں اور اپنی ذمہداری کو احسن طریقے سے نبھائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں