بلوچستان میں درسی کتب کی چھپائی روکنا تعلیم اور طلبہ دشمن اقدام ہے، پی ایس او

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ تعلیم کی جانب سے درسی کتب کی چھپائی کو روکنا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ فنڈز کی عدم فراہمی کا بہانہ بناکر درسی کتب کی چھپائی کو روکنا تعلیم دشمن اور طلباءدشمن اقدام ہے جو کسی پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور درسی کتب کی چھپائی کو مکمل کرکے تمام اضلاع کے تعلیمی اداروں میں بروقت پہنچائی جائے تاکہ طلباءکا قیمتی وقت ضائع نہ ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کروڑوں روپے فنڈز کی منظوری کے باوجود اسے ریلیز نہ کرنا سوالیہ نشان ہے ، اگلے ماہ صوبے کے سرد علاقوں بالخصوص جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں تعلیمی سلسلہ بحال ہونے کو ہیں اور سکول ، کالجز کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل جائینگے ۔ پشتونخوامیپ کے دور حکومت میں ان دنوں درسی کتابیں متعلقہ تمام اضلاع تعلیمی اداروں میں پہنچا دی جاتی تھی لیکن موجودہ تعلیم دشمن حکومت جو کہ ہر شعبہ زندگی میں عوام دشمنی پر مبنی اقدامات اور کرپشن وکمیشن میں مصروف ہیں اور اب تک تعلیمی اداروں کو درسی کتب کی فراہمی نہ کرنا ان کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔ بروقت چھپائی اور فراہمی نہ ہونے سے لاکھوں طلباءدرسی کتب سے محروم ہونگے اس لیئے ضروری ہے کہ اس درسی کتب کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے جو اپنی کرپشن وکمیشن کیلئے طلباءکے تعلیم کو داﺅ پر لگارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں