بیلہ میں تاجروں اور عوام کے تحفظ کیلئے دکانداروں اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

اوتھل :انجمن تاجران بیلہ نے بیلہ کی تاجر برادری اور عوام کو تحفظ دینے ،چوری کی وارداتوں کو روکنے ،جرائم کو اور بیلہ کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے ہنگامہ، بنیادوں پر دکانداروں اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کا مثبت فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بیلہ نے بیلہ کی تاجر برادری اور عوام کو تحفظ دینے ، چوری کی وارداتوں کو روکنے ،جرائم کو اور بیلہ کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے ہنگامہ بنیادوں پر دکانداروں اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کیلئے اور ماہانہ فیس کیلئے دکانوں میں ڈور ٹو ڈور جاکر آگاہی دی، رجسٹریشن سمیت ماہانہ فیس کی وصولی کیلئے خوش اسلوبی سے مثبت کام سر انجام دیا آج دوسرے روز تک 120 کے قریب دکانداروں اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کی اور ماہانہ فیس کی وصولی کے عمل میں سید شاہجہان شاہ،عبدالواحد بلوچ، لال چند لاسی،محمد رفیق چنا،بھگوان داس، محمد اسلم خاموش اور شریک ہوئے انشاءاللہ” انجمن تاجران بیلہ” انتظامیہ اور بیلہ پولیس کے تعاون سے اور ان کے ساتھ ملکر بیلہ میں سیکورٹی گارڈ،اور کیمرے سمیت اہم مسائل کے حل کیلئے جلد اقدامات کرے گی جس کے بہتر نتائج تاجر برادری اور عوام بہتر انداز میں نظر آئیں گے۔وفد نے دکانداروں اور ہول سیلرز کے خوش اسلوبی سے تعاون کے اقدام کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں