بارڈر پر ٹوکن سسٹم اور مہنگائی کیخلاف کیچ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہفتے کو عدالتوں کا بائیکاٹ ہوگا

کوئٹہ:ضلع کیچ بار ایسو سی ایشن کی جانب سے باڈر پر ٹوکن سسٹم اور مہنگائی کے خلاف آج عدالتوں کا بائیکا ٹ کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کیچ کے صدر کی جانب سے جا ری کر اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ کیچ کے تمام عدالتوں کو مطلع کیا جا تا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کیچ نے بارڈر میں اشیاءخورد نوش اور غیر قانونی ٹوکن سسٹم، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف آج 18فروری 2023کو مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔آج 11بجے پریس کلب تربت کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا جارہا ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیچ کے تمام وکلاءسے درخواست کی جا تی ہے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں