پنجگور میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، اوستہ محمد میں پیٹرول سے بھرا ٹرک خاکستر

پنجگور، اوستہ محمد (آن لائن) پنجگور کے علاقے میونسپل کمیٹی وشبود میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے عزیر اللہ مری ولد میر بلوچ جاں بحق، پولیس ذرائع کے مطابق عزیر اللہ وشبود میں اپنے موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ نامعلوم سرف گاڑی سوار نے انہیں ٹکر مارکر فرور ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا عزیر اللہ کباڈی کا کاروبار کرتا تھا جو پنجگور میونسپل کارپوریشن سوردو کا رہاشی بتایا جاتاہے جنکی عمر 18/20 سال کم و بیش ہے ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کیا گیا۔ علاوہ ازیں صدر تھانہ کے علاقہ جعفرآباد کے قریب ایرانی ڈیزل لانے والے ٹرک کو آگ لگنے سے ٹرک اور اس میں پٹرول اور ڈیزل جل کر خاک ہوگیا۔ڈرئیور فرار ہوگیا پولیس کےمطابق ایسا واقع ہوا ہے لیکن پولیس کے پاس نہ کوئی آیا اور نہ ہی کوئی وہاں ملا ہے ڈرئیور بھی فرار ہے۔واضح رہے اسی روٹ سے روزانہ بڑے پیمانے پر ایرانی پٹرول اور ڈیزل آتا ہے لیکن فروخت مہنگے داموں پر ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں