ترکیہ زلزلہ فنڈز کیلئے مکران بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 4 کروڑ 17 لاکھ روپے کی کٹوتی
گوادر : ترکیہ زلزلہ فنڈز کے لیے مکران بھر کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں سے 4 کروڑ 17 لاکھ روپے کاٹ لیے گئے سب سے زیادہ رقم ضلع کیچ کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹی گئیں تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی طرف سے ترکیہ زلزلہ فنڈز کے لیے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا عمل شروع کردی گئی ہے،ترکیہ فنڈز کے رقوم کی حصول کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے وقت سے پہلے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی ہے اس سلسلے میں بتایا گیا کہ مکران بھر کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں سے مجموعی طور پر چار کروڑ 17لاکھ روپے کی خطیر رقوم ترکیہ زلزلہ فنڈز کے لیے کاٹی گئی ہیں سب سے زیادہ رقم ضلع کیچ تربت کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹی گئی ہے ضلع گوادر سے صوبائی ملازموں کے تنخواہوں سے ترکی زلزلہ امداد کی مد میں بیاسی لاکھ کی کٹوتی کی گئی ضلع پنجگور کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں سے ایک کروڑ 16 لاکھ روپے کی کٹوتی کی گئی جبکہ ضلع کیچ تربت کے ملازمین کی تنخواہوں سے 2 کروڑ 19 لاکھ روپے کی کٹوتی گئی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ نے ترکیہ زلزلہ کے لیئے کاٹی جانے والی ملازمیں کی تنخواہوں کو فوری طور پر واپس کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔


