ادارہ شماریات مردم و خانہ شماری کا کام صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہا، صادق عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کی 8لاکھ کی آبادی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت سے شمالی حصے سے نکال کر جھڈیر میں شامل کر کے علاقے کو پسماندہ رکھ کر مکینوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے ہماری الیکشن کمیشن آف پاکستا ن اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل ہے کہ نکالی گئی آبادی کو میونسپل کمیٹی میں شامل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ا دارہ شماریات خانہ شماری کی بجائے مفاد پرستوںکی ایما پر خانہ شماری کے کام کو صحیح طریقے سے سر انجام دینے سے قاصر ہے گزشتہ چار روز سے مردم شماری کا عملے نے تاحال خانہ شماری نہیں کی میونسپل کمیٹی کے8 بلاکوں کو دیہی علاقوں میں کیسے شامل کیا ہے یہ اقدام ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ان کا کہنا تھا کہ نصیر آباد میں ایک سرگرم ٹولہ عوام کی خدمت کے بجائے عوام کو مختلف طریقوں اور حوالوں سے پریشان کرنے میں مصروف عمل ہے ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق کے حصول اور انکا بھر پور تحفظ کرتے ہوئے عوام دشمن عناصر کے تمام عزائم کو خاک ملاکرعوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اپنا کردارا دا کریںگے کیونکہ پیپلز پاڑتی نے ہمیشہ مظلوم عوام اور لوگوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا ہے اس حوالے سے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں