مستونگ میں ٹرالر اور رکشے میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
کوئٹہ (آن لائن) مستونگ میں ٹرالر اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے حادثے کے اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی مستونگ انتظامیہ کر رہی ہے
Load/Hide Comments


