حق دو تحریک کے رہنماﺅں اور کارکنان پر بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں، ہدایت الرحمن

گوادر (این این آئی) ضلع گوادر میں غیراعلانیہ مارشل لاءلگایا گیا ہے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کے لئے پسنی میں جلسہ کرنے پر حق دو تحریک بلوچستان کے کارکنان و ذمہ داران پر ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی، ڈپٹی کمشنر گوادر حق دو تحریک اور عوام سے نفرت میں اپنی حد سے تجاوز کررہا ہے، حق دو تحریک ۔حق دو تحریک نے اپنے سماجی رابطے کے آفیشل پیج پر بیان جاری کرتے ہوئے رہنما¶ں کے خلاف ایف آئی آر کو ڈپٹی کمشنر گوادر کی ایک اور آمرانہ اقدام قرار دیا ہے۔ صوبائی حکومت کی ایما پر حق دو تحریک کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف بدستور من گھڑت ایف آئی آر کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پسنی میں حق دو تحریک کے قائدین و کارکنوں کو قائد مظلوم و محکوم عوام ہدایت الرحمن کی بلا وجہ باپند سلاسل کے احتجاجی جلسہ منعقد کرنے پر ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی خواہش پر جھوٹے و بے بنیاد مقدمات درج کرکے ہم تیرے سرکاری غلام کے فارمولے پر عمل درآمد کرنے میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ حق دو تحریک کے کارکنوں کے مضبوط حوصلوں کو ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے پست نہیں کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں