جامعہ تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے زیراہتمام تقسیم اسناد کی تقریب

تربت : جامعہ تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے زیراہتمام مختلف نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاءمیں انعامات اورسرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، ان سرگرمیوں میں بین الاقوامی مینڈل ڈے، عالمی یوم خواتین اور پانی کا عالمی دن کے علاوہ دیگرمختلف سرگرمیاں شامل تھیں جوگزشتہ دنوں شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے زیراہتمام جامعہ تربت میں منائے گئے تھے۔ان سرگرمیوں میں طلبہ وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی جامعہ تربت کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصوراحمد نے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی میں مختلف سرگرمیوں کے انعقاد پرشعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں مختلف ایونٹس کی مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ والوں کو مبارکباد دی، پرووائس چانسلر نے فیکلٹی ممبران اور طلباءپر زور دیا کہ وہ اپنی محنت اورکوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اس طرح کی تخلیقی سرگرمیوں کے انعقاد کو مزید وسعت دیں۔نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں کے انعقادمیں انہوں نے جامعہ تربت کی انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر جہانگیر خان نے ہماری زندگی میں جینیات کی اہمیت اورکردار پر روشنی ڈالی اورتقریب کے شرکاءکوجینیات پر گریگور مینڈل کے قابل قدر کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے آئندہ سال ان تقریبات کو مزید جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آخر میں ان سرگرمیوں کے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات اورسرٹیفیکیٹ تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں جامعہ تربت کے رجسٹرار گنگزار بلوچ،شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ میر بلوچ، پروٹوکول آفیسر میر باہڑ بلوچ، فیکلٹی ممبران اور طلباءنے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں