خشک سالی،سیلاب اور ٹڈی دل جیسے آفات نے بلوچستان کے زمینداروں کی کمر توڑ دی ہے، نوابزادہ شاہ زین بگٹی

سبی: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں شدید خشک سالی سیلاب اور ٹڈل جیسی قدرتی آفات نے بلو چستان کے زمینداروں کی کمر توڑ دی ہے وفاقی وصوبائی حکومت زمینداروں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے جمہوری وطن پارٹی ایسی صورت حال میں بلوچستان کے زمینداروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان کو ریلیف کی فراہمی کے لئے قومی اسمبلی میں بھی آواز بلند کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر بشیر خان باروزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازین جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر بشیر خان باروزئی نے جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی کو سبی سمیت بلوچستان بھر میں ٹڈی دلوں کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال زمینداروں کی مشکلات کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس وقت صوبے بھر میں زمیندار پے در پے قدرتی آفات کے با عث شدید مالی بحران کا شکا ر ہے،انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں نے کھڑی فصلوں کو جتنا نقصان پہنچا یا ہے اگر حکو مت نے بر وقت فیصلے کر کے زرا عت کے شعبے کو نہ بچا یا تو اس سے نہ صرف صوبے کی معیشت تبا ہ ہو گی وہیں بلو چستان کا زمیندار بھی دو وقت کی روٹی سے محروم ہوجائے گا کو مجبور ہو جائے گا ا نہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ووزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال سے کہا ہے کہ پا ئیدار ترقی کا واحد حل یہ ہے کہ صوبے کے زمیندار کو مضبوط کیا جائے انھوں نے کہا کہ بلو چستان میں طویل خشک سالی اور پھر بے موسمی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے ہی زمیندار وں کی کمر سیدھی نہ ہوئی تھی کہ ٹڈی دل نے رہی سہی کسر پوری کردی صوبے کا زمیندار ٹڈی دل کے حملوں سے بے بسی کے عالم میں اپنی فصل کو بر باد ہوتا دیکھ رہا ہے لیکن جب تک حکومت اس قدرتی آفات سے نمٹنے کے جب تک جا مع پا لیسی مرتب کر کے ان کا مکمل خاتمہ نہیں کرے گی تب تک صوبے کا زمیندار اپنی زمینوں پر کاشت کی گئی سبزیوں،پھلوں اور میوہ جات کو نہیں بچا سکتا لہذاموجودہ صورت حال کے مطابق وفاقی وصوبائی حکو مت ایک جا مع پا لیسی مرتب کر کے صوبے کے زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ نہیں کرکے زمینداروں کو خصوصی پیکج کا اعلان نہیں کرتی تب تک صوبے کا زمیندار خوشحال نہیں ہوگا وہیں لا کھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کی تباہی و بربادی سے صوبے کی معیشت آئندہ آنے والے دنوں میں شدید خطرات کا سامنا ہو گا جس کی وجہ سے مزدور طبقہ جو کہ پہلے ہی کرونا وائرس کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کو محتاج ہو چکا ہے فصلون کی بربادی سے صوبے میں شدید قحط سالی کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے جوکہ انسانی زندگی کی تبا ہی و بربادی کا سبب بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں کی موجودہ صورت حال کے لئے قومی اسمبلی میں آواز بلند کروں گا جمہوری وطن پارٹی زمینداروں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنا رول پلے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں