کچلاک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور اموات بزدلانہ اقدام ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کچلاک تھانہ کی حدود میں گشت پر مامور ایگل سکواڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے وزیراعلیٰ نے تخریب کاروں کی فائرنگ سے دو اہلکاروں کی اموات اور دو کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے جوابی فائرنگ سے ایک تخریب کار کو ہلاک اور دو کو زخمی کرنے پر سیکورٹی اہلکار وں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کاروائی تخریب کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار ہے تخریب کار اپنی بذدلانہ کاروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے پوری قوم تخریب کاری کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے وزیراعلیٰ نے جاں بحق اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments


