کوئٹہ ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیرفعال ،مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی غیرفعال برائلرمرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، بکرے کاگوشت، سبزیاںاوربیل کاگوشت بھی لوگوں کی دسترس سے باہرہوگیا۔مرغی کی فی کلوقیمت 600روپے تک جاپہنچی مارکیٹ میںمرغی کاگوشت مہنگاہونے پرخریداربھی پریشان ہیںرمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلعی انتظامیہ حکام اشیا کوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پرتصویری نمائش کی حد تک کارروائیاں کرکے چندایک دکانوں کوسیل کرتے ہیں مگرچندگھنٹوں کے بعد منافع خورمافیادوبارہ دکانیں کھول کر لوٹ مارکابازارگرم کرتے ہیںاورانہیں پوچھنے والاکوئی نہیںہوتا۔عوامی حلقوں نے بتایاکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عملی اقدامات کافقدان ہے، حکومت اورضلعی انتظامیہ اب بھی دعووں تک محدودہوگئے ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں کوکم کرنے کیلئے شہریوں کو ریلیف پیکیج دیاجائے۔


