تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، میونسپل کارپوریشن حب کے ملازمین سراپا احتجاج

حب(نمائندہ انتخاب ) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کارپوریشن حب کے ملازمین سراپا احتجاج ،دفتر کو تالے لگادیئے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ،مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کو وسعت دی جائے گی ملازمین کی دھمکی ،بلدیاتی ملازمین کے احتجاج کے سبب شہری مسائل میں اضافے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے عید الفطر سے قبل 17اپریل کو سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری کر نے کے اعلان و نوٹیفکیشن کے باوجود میونسپل کارپوریشن حب کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پراحتجاجاً دفتر کی تالہ بندی اور کام چھوڑ کر تنخواہوں کی ادائیگی کےلئے سوک سینٹر کے سامنے احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر بلدیات سے تنخوائیں ریلیز کرانے کا مطالبہ کیا اس موقع پر میونسپل کارپوریشن حب کے احتجاجی ملازمین سے عبدالمجید بلوچ اور عبدالوہاب نے خطاب و میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید الفطر سے قبل 17اپریل 2023ءکو تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان کیا اور بعدازاں اسکی نوٹیفکیشن جاری ہوئی اور دیگر تمام سرکاری محکموں کو عید الفطر کی تنخواہیں جاری ہوئی لیکن بد قسمتی سے میونسپل کارپوریشن حب کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی اور نہ ہی انہیں الاﺅنس دیا جارہا ہے عید کے موقع پر تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ حب کے ملازمین اور انکے بچے عید کی خوشیوں سے محروم ہو نگے بلوچستان کے دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کو تنخواہیں جاری ہو چکے ہیں تو میونسپل کارپوریشن حب کے ملاز مین کو تنخواہیں ادا کیوں نہیں کئے جارہے آخر ان کا قصور ہے انھوں نے کہاکہ بلدیہ حب و لسبیلہ کے ملازمین کے ساتھ ہمیشہ سے اس طرح کا ظلم ہو تا آرہا ہے اور وقت پر انہیں تنخواہیں ادا نہیں جاتی عید الفطر سر پر لیکن بلدیہ حب کے ملازمین تنخواہوں سے اب تک محروم ہیں بلدیہ حب کے ملازمین اپنے فرائض ہمیشہ سے بہتر طریقے سے سرانجام دیتے آرہے ہیں چاہئے سڑکوں ،گلی محلوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی ہو ہر وقت اپنے کام کرتے دکھائی دیتے ہیں اور شہریوں کے خدمت کر رہے ہیں اس کے باوجود انہیں تنخواہیں نہ دینا سمجھ سے بالا تر ہے انھوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ادارے کا قیام 1962کو لایا گیا اس وقت سے لیکر آج تک ادار ہ بدحالی کا شکار ہے جسے لوٹ مار کےلئے بنایا گیا ہے انھوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر بلدیات بھی ہمارا ہے لیکن اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن حب کے ملازمین عید الفطر کی تنخواہوں سے بونس الاﺅنس سے محروم ہیں ہم گلاکریں تو کس سے کریں اگر بلدیہ حب کے ملازمین کو عید الفطر سے تنخواہیں اور الاﺅنس بونس ادا نہیں کئے گئے تو ملازمین اپنے احتجاج کو وسعت دینگے اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر کام چھوڑ دینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں