پاکستان میں مزدور طبقہ بنیادی حقوق سے بھی محروم ہے، محنت کشوں کو حقوق دلائیں گے، اسرار زہری

خضدار (بیورو رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے یکم مئی یوم مزدورکے دن کے مناسبت سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہیکہ شکاگوکے عظیم جانثار مزدوروں ان کے لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ یکم مئی محنت کش مزدور طبقہ کے ناقابل فراموش قربانیوں کا اہم دن ہے جوکہ انکے اس قربانیوں کی دن کو یاد دلاتی ہے یکم مئی ایک مشکل کٹھن دن ہے جوکہ شکاگو کے مزدوروں نے 1886 میں طویل جدوجہد کرنے کے بعد 1889کو اپنے جدوجہد کا لواہا منواءگئی امریکی سامراج ریاست شکاگو کے محنت کش مزدوروں کے خلاف سامراج سرمایہ دار جاگیردار طبقہ مزدوروں کی آواز کو دبانے کیلئے ظالمانہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے شکاگو کے جانثار مزدوروں کو ان کے حقوق کو سلب کرنے کیلئے انہیں خون میں نہلا دیاگیا لیکن شکاگو کے محنت کشوں نے اپنے جان کا نذرانہ پیش کرکے پوری دنیا کے محنت کش مزدوروں کی جدوجہد کو ایک نئی رخ اختیار کراءگئی آج مزدور محنت کش طبقہ انہی جانثاروں کی قربانیوں کی بدولت 24 گھنٹے ڈیوٹی سے چھٹکارا حاصل کی ہے ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے خضدار کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر اسراراللہ خان زہری نے کہا دو صدی گزرنے کے باوجود آج دنیا بھر کے محنت کش مزدور طبقہ اپنے جانثاروں کی دن کو یاد کرتے ہیں امریکی ریاست شکاگو کے مزدور محنت کشوں کی حقوق سلب کرنے کیلئے انکے اوپر ظلم کی پہاڑ ڈھاءتھی مگر شکاگو کے جانثارمحنت کش طبقہ کی جدوجہد انکے لازوال قربانیوں نے دنیا بھر کے مزوروں کو سرمایہ دار جہاگیردار طبقہ کے ظلم وزیادتی سے آزادی دلاءمیر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہم یوم مزدور کے موقع پر شکاگو کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی عظیم جان کی قربانیوں کے بدولت دنیا بھر کے مزدور محنت کشوں کے حقوق تسلیم کرنے پر سرمایہ دار مجبور ہوگئے اور شکاگو کے مزدور محنت کشوں نے طویل جدوجہد کے بعد جان کا نذرانہ دیکر اپنے حقوق حاصل کرلی۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا عالمی یوم مزدور ناقابل فراموش دن ہے۔ ہرسال یکم مئی کو یوم مزدور ڈے منائی جاتی ہے لیکن مزدور کی حالت جوں کا توں ہیں بدقسمتی سے دنیا بھر کے محنت کش مزدوروں طبقہ ایک مرتبہ پھر بحرانی کیفیت سے دوچار ہورہا ہے یہاں بھی مزدور محنت کش متوسط طبقہ مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں پس رہی ہے مزدور طبقہ کو آج بھی انکے پوری اجرت بھی نہیں دی جارہی ہے انکے بچے تعلیم صحت اور دنیا کی جدید سہولتوں سے یکسر محروم ہے اس وقت ملک بھر میں محنت کش طبقے کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے بی این پی عوامی ہر دور میں مزدور محنت کش طبقہ کیلئے آواز بلند کی ہے اور مزدور محنت کش طبقہ ہر ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے بدقسمتی سے آج بھی مزدور اپنے بنیادی حقوق سے محرومیت کا شکار ہیں انکے حقوق کیلئے کوئی بھی حکمت عملی نہیں کی ہے اس لئے محنت کش طبقہ بدترین بحرانی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ میراسراراللہ خان زہری نے ایک سوال کےجواب پر مزید کہا ہے بی این پی عوامی اپنے کو محنت کش مزدور کی جماعت تصور کرتے ہیں ہماری جماعت نے ایوان بالا کے اندر ہویا باہر مزدور محنت کش اور بے روزگار طبقہ کے حقوق کیلئے ہردور میں جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ متوسط طبقہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں