کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی کے استعمال کیلئے واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

کوئٹہ : وزیراعلیٰ کے مشیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالا عبدالرشید بلوچ نے گزشتہ روز واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کوئٹہ کا افتتاح کیا۔ انھوں نے لیبارٹری کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر بشمول کوئٹہ شہر کے پانی کی سطح مسلسل گرتا جارہاہے حتیٰ کہ ہم اپنی آنے نسل کے پینے کا صاف پانی بھی نکال چکے ہیں جو ان کے ساتھ ظلم ہے۔ پینے کے صاف کو آنے والی نسلوں کے لئے بھی بچا کے رکھنا انکا بینادی حق اور ہمارا قومی فریضہ ہے۔ جس کے لئے صوبائی حکومت دلجمعی سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب اس سمت میں ایک بہترین کاوش ہے تاکہ صاف پانی کا غیر ضروری ضائع روکا جا سکے۔ کوئٹہ شہر کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے اس پلانٹ کے پانی کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے اس سے جہاں ایک طرف صاف پانی کی بچت ہوگی وہاں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ کیونکہ صاف ستھرا ماحول انسان سمت تمام جانداروں کے لئے ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ یہ سبزیاں کاشت کرنے کے لئے ابھی بھی مضر ہے مگر اس پانی کی مزید ٹریٹمنٹ کرکے کاشتکاری کے لئے استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔ جنگلات کے فروغ کے لئے یہ ایک بہترین منصوبہ ہے۔ انھوں نے صوبہ کے نوجوان کو اس بابت پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت دلوانے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ای محمد صالح بلوچ، ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا، ایکسن شکیل بلوچ، ایکسن ٹریٹمنٹ پلانٹ زہیر ستار، لیب کنسلٹنٹ ڈاکٹر ذی وقار ودیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ یہ پلانٹ روزانہ 18 لاکھ گلین پانی کی ٹریٹمنٹ کرتاہے جس سے جنگلات کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں