کوئٹہ، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان، جعلی ڈاکٹرز عوام کو لوٹنے لگے

کوئٹہ:سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث پرائیویٹ میڈیکل مافیا اور جعلی عطائی ڈاکٹرز عوام کو لوٹ رہے ہیں جبکہ علاقے کے قریب بی ایم سی ہسپتال میں سہولیات کا نام ونشان نہیں ہے بی ایم سی کے عملے کا مریجوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کا نوٹس لیا جائے سالانہ کروڑوں روپے فنڈ کھانے والی بی ایم سی ہسپتال میں مریض کو گھنٹوں گھنٹوں چکر کاٹنے کے بعد کینو لاتک نہیں ملتا مگر محکمہ صحت کو ہسپتال کی کمی بیشی پورا کرنے اور ہسپتال کی خستہ حالی کا جائزہ لینے کیلئے بلند وبالا دعوؤں سے فرصت نہیں ملتا ان خیالات کااظہار سماجی کارکن کاشف حیدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ بی ایم سی جیسے سرکاری ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث پرائیویٹ میڈیکل مافیا اور جعلی عطائی ڈاکٹرز عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر عوام کا کوئی پر سان حال نہیں ہے بی ایم سی ہسپتال میں دور دراز کے علاوں سے آئے ہوئے مریضوں کوادویات اور انجکشنز ہسپتال کے باہر میڈیکل اسٹورز سے اپنے پیسوں پر لینا پڑتا ہے اور سرکاری ہسپتال میں صرف نام کا رہ چکا ہے انہوں نے کہا کہ بی ایم سی کے عملے کا مریض کے ساتھ غیر انسانی رویہ نا قابل برداشت ہے مریض سے ادویات اور انجکشن وغیرہ باہر سے منگوا کر گھنٹہ کوئی پوچھتا بھی نہیں بلکہ مریض ڈاکٹروں کے پیچھے باہر بھاگتے نظر آتے ہیں سرکاری ہسپتال کے انہی رویوں سے تنگ آکر عوام پرائیویٹ میڈیکلز اسٹورز اورعطائی ڈاکٹروں کا رخ کرتے ہیں جہاں انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے لیکن محکمہ صحت کا نام ونشان تک نظر نہیں آتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں