سونے کی قیمت میں 2500روپے فی تولہ اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 ہزار 343 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں