ہزارہ ٹاؤن واقعہ کے سرغنہ اور لوگ ہیں، سابق ایس ایچ او کا نام ایف آئی آر میں درج کی جائے، والدمقتول بلال نورزئی

کوئٹہ:سانحہ ہزارہ ٹاؤن میں شہید ہونے والے شہید بلال نورزئی کے والد شراف الدین نے کہا ہے کہ سابق ایس ایچ او بروری روڈ تھانہ کا نام واقعہ کی ایف آئی آر میں شامل کر کے میری مدعیت میں ایف آئی آر درج کی جائے، پولیس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرنے سے قاصر ہے تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد کی جائیں،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں فضل نورزئی کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن پر اظہار یکجہتی اور ہمارے گھر فاتحہ خوانی اور غم میں شرکت کرنے والوں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمارے غم میں شرکت کر کے ہمارا غم بانٹا،انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن واقعہ کی تحقیقات پر ہمیں تحفظات ہیں کیونکہ اس واقعہ کا سرغنہ کچھ اور لوگ ہیں جن میں بروری روڈ تھانہ کا ایس ایچ او بھی شامل ہے حکومت اور انتظامیہ اس ایف آئی آر پر نظر ثانی کر کے از سر نو نئی ایف آئی آر شہید بلال کے والد کی مدعیت میں درج کرے اس حوالے سے وزیرداخلہ اور متعلقہ حکام کو تحریری درخواست بھی دیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کو سی ٹی ڈی کے سپرد کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس وقت مظلوم ہیں اور حکومت وقت بلخصوص وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعلیٰ جام کمال خان،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعہ میں جو بھی ملوث افراد تھے انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا دی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں