بدانتظامی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچ رہا،علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت، تبدیلی سرکار کی نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے، لوگ شدید گرمی میں پٹرول کے حصول کے لئے گھنٹوں انتظار کرتے ہیں ایسا پا کستان کی تاریخ میں پہلی بار دیکھا جارہا ہے بدانتظامی اور بیڈ گورننس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچ رہا۔ اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی و صوبائی حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف عمل ہیں ایک طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ڈرامہ رچایا گیا تو دوسری جانب پٹرولیم لیوی میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا اور ایک لیٹرپٹرول پر 26روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت وصول کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کرونا کے عالمی وبامیں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پیٹرولیم مصنو عات کی مصنو عی قلت پیدا کی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید گرمی میں قطاروں گھنٹوں لا ئنوں میں کھڑے ہو کر پیٹرولیم مصنوعات کے لئے انتظا ر کر تے ہیں تاریخ میں پہلی با ر عوام کو پٹرول حاصل کرنے کیلئے اتنی تکلیفاٹھانی پڑ رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں عوام کو ذلیل و خوار کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود حکومتی صفوں میں خاموشی چھائی ہوئی ہے، شاید انہیں عوام کے دکھ درد کا احساس ہی نہیں،انہوں نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر اس وقت حکومت بھرپور ٹیکس لے رہی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے،صرف تقاریر اور اعلانات سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا، عملی طور پر حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں