بلوچستان اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم موجودگی پر وقفہ سوالات موخر

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزراءکی عدم موجودگی پر وقفہ سوالات موخر کردیاگیا ۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئےے جانے تھے تاہم دونوں محکموں کے وزراءکی عدم موجودگی پر اجلاس کی صدارت کرنے والے رکن نصر اللہ زیرے نے وفقہ سوالا ت موخر کردیا۔اس موقع پر میر عارف جا ن محمد حسنی نے کہا کہ انکے سوال کا فراہم کیا جانے والا جواب غلط ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں