کراچی ، ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس ویو میں نجی یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کی یہ واردات بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق قیوم آباد سے بلوچ کالونی کی طرف جاتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے قریب باوردی پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا، ملزمان کی فائرنگ سے 27 سالہ وارث خان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں