کراچی پولیس نے 5 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ پکڑ لی، بلوچستان میں چیک پوسٹوں کی کارکردگی سوالیہ نشان

کراچی، حب (یو این اے) گزشتہ دنوں کراچی پولیس کی سہراب گوٹھ میں کراچی سے پشین، بلوچستان چلنے والی مسافر کوچ کے آفس کے پیچھے بنے گودام پر چھاپہ مار کارروائی کی خبر سوشل میڈیا پر چلی، ایس ایس پی ایسٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری خبر میں بتایا گیا کہ گودام پر چھاپے میں 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی چھالیہ قبضے میں لی گئی ہے جو بقول پولیس کے بلوچستان سے کراچی اسمگل کی گئی تھی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے اتنی بڑی مقدار میں چھالیہ بلوچستان سے ہرچار قدم پر واقعہ وفاقی اداروں بالخصوص کسٹم اور کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹوں سے کیسے گزر کر کراچی پہنچی حالانکہ بلوچستان میں ہرچار قدم پر عام شہریوں کی چیکنگ ہوتی ہے، مگر افسوس ملکی معیشت کو روزانہ کروڑوں روپے نقصان پہنچانے والے اسمگلرز کو کوئی روکنے والا نہیں یا پھر ان چیک پوسٹوں پر مبینہ لین دین کے ذریعے غیرقانونی سامان بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی ہیں کون نوٹس لیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں