ہر سال مفت حج کرنیوالے اسلام آباد پولیس کے 16 افسران و اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں شامل

اسلام آباد (این این آئی) ہر سال مفت حج کرنیوالے اسلام آباد پولیس کے 16 اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں شامل کرلئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہر سال مفت حج کرنیوالے اسلام آباد پولیس کے 16 اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں شامل کرلئے گئے۔ذرائع کے مطابق واچ لسٹ میں شامل افسران کو آپریشنل ڈیوٹیز سے بھی ہٹادیا گیا، اقدام افسران کے بیرون ملک جانے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہر سال مفت میں حج پر جانیوالے افسروں اور اہلکاروں کو حوالات کی ڈیوٹی پر مامور کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مفت حج کرنیوالے افسران قرعہ اندازی کے بجائے سفارش پر نام شامل کراتے تھے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں