بیت المقدس میں 22ہزارفلسطینی گھروں کومسمارکرنے کا خطرہ

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)بیت المقدس میں تقریباً22000 فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے کا خطرہ ہے۔فلسطینی ایوان صدر کے مشیر برائے القدس امور احمد الرویدی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل بیت المقدس میں ہر ماہ 30 سے 40 مکانات اور سہولیات کی مسماری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے پیچھے اسرائیلی منصوبے کا مقصد القدس میں فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کی پالیسی کو تقویت دینا، ان کی تعداد کو فی الحال 42فیصد سے کم کر کے 20فیصد کرنا اور شہر میں آبادی کی ساخت کو تبدیل کرنا ہے۔فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کی مسماری کی پالیسی فی الحال یروشلم کے مشرق میں پرانے شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں پرمرکوز ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں