اگلے مالی سال میں 2300 ارب کا ٹیکس استثنیٰ دیا جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگلے مالی سال کے دوران 2 ہزار 300 ارب روپے کے ٹیکس استثنیٰ دیے جائیں گے۔ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 2 ہزار 200 ارب روپے کے ٹیکس استثنیٰ تھے، جن میں اس بار 100 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس استثنیٰ دینے کا بنیادی مقصد برآمدی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، زراعت اور ادویہ سازی کے شعبے کو بھی ٹیکس استثنیٰ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں