سرائیل کو مغربی کنارے پر قبضے کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے: فلسطینی وزیراعظم

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کے وزیراعظم محمد شتیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مغربی کنارے پر قبضے کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے، انہوں نے اسرائیل پر ممکنہ یورپی معاشی پابندیوں کی جانب بھی اشارہ کیا۔پریس کانفرنس کےدوران وزیراعظم محمد شتیہ کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے پر قبضہ سے امن کی تمام امیدیں ختم ہو جائیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ فلسطینی کسی بھی صورت اسرائیل کو من مانی کی اجازت نہیں دیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جولائی میں فلسطینی علاقے مغربی کنارے پر قبضہ کے منصوبے پر عمل در آمد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی ترکی، اردن اور ایران سمیت مسلم ممالک کی جانب سے بھرپور مذمت کے علاوہ اسرائیل کو سنگین نتائج کی تنبیہ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں