بحر اوقیانوس میں سیاحوں کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے والی آبدوز لاپتہ

ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) بحر اوقیانوس میں سیاحوں کیلئے استعمال ہونے والی آبدوز لاپتہ ہوگئی، آبدوز میں سیاحوں کو ٹائیٹینک کا ملبہ دکھانے کے لیے لے جایا جاتا تھا۔ بوسٹن کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ آبدوز کی تلاش کی جارہی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آبدوز میں موجود افراد کی تعداد کا ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائیٹینک کا ملبہ بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ کی گہرائی میں موجود ہے۔ جو نیو فاو¿نڈلینڈ اور کینیڈا کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہے۔ یاد رہے کہ 1912ءمیں ٹائیٹینک جہاز ڈوبنے سے 1500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں