لندن میں نواز شریف سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی ہے۔ شاہد خاقان عباسی حسن نواز کے دفتر میں نوازشریف سے ملاقات کیلئے پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر مائع قدرتی گیس ( ایل این جی) خریدنے پراختلافات کے باعث شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں