پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت میں پیش کیا۔پرویز الہٰی کے وکلا عامر سعید راں اور آصف چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ایف آئی اے ٹیم نے چوہدری پرویز الہٰی کو کیمپ جیل پہنچا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں