نجی اسکول کے طلبہ پر حملہ ادارے کو بدنام کرنے کی سازش ہے، پرائیویٹ اسکولز گرینڈ الائنس

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے ترجمان نذر بڑیچ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نواں کلی میں ابن سینا ہائی سکول کے طلبا پرچند مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بعض تعلیم دشمن عناصر مذکورہ تعلیمی ادارے کو بدنام کرنے اور طلبا کو خوف زدہ کرنے کے حربے استعمال کررہے ہیں ، بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس نجی تعلیمی اداروں کے محافظ تنظیم ہے کسی بھی قیمت پر اپنے اداروں کی تحفظ کرسکتے ہیںنجی تعلیمی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت گرینڈ الائنس کی سرپرستی میں فروغ علم کے لیے کوشاں ہیں۔ گرینڈ الائنس نے بدترین حالات میں نجی تعلیمی کو محفوظ کیے ہیں۔چند شرپسندوں کی تعلیم دشمن ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوسکتے،بعض اخلاقی روایات کو پس پشت ڈال کر اس طرح کی خبریں چلائی جا رہی ہیں میڈیا کو چاہئے کہ وہ حقائق معلوم کر کے خبر چلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں