پاکستان دین کے نام پر وجود میں آیا، خلاف اسلام کوئی قانون پاس نہیں ہوگا، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (یو این اے) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست ہوگا یہاں دین اسلام کے خلاف کوئی قانون پاس نہیں ہوگا پاکستان میں فرقہ واریت اور کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں علامہ اقبال اور محمد علی جناح کا یہی ویژن تھا کہ پاکستان ایک اسلامی مملکت ہوگا یہاں اسلام کیخلاف کوئی قانون سازی نہیں کی جائے گی جمعیت علما اسلام اور دیگر مذہبی جماعتوں کا یہی مقصد ہے کہ پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست ہو اس کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پاکستان میں دینی ومذہبی جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے کہ پاکستان کا بنیادی نظریہ اسلام ہے اسلامی نظام کا نفاذ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ شیخ الہند رحمت اللہ علیہ نے پاکستان سے قبل جمعیت علما اسلام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ انگریز مسلمانوں کا کبھی بھی دوست نہیں ہوسکتا اس لئے پاکستان کے نام پر ایک اسلامی ملک کا قیام ضروری ہے اس لئے جب بھی پاکستان کیخلاف کوئی سازش ہوگا اس کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا گیا جو ملک کے آئین اور اسلام کیخلاف بننے والے قوانین کو دیکھے گا ختم نبوت آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں بنیادی طور پر یہ کہا گیا ہے پاکستان دین اسلام کے نام پر بنا ہے اس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔


