بلوچستان کو ترقی دیکر پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر لا یا جائے: سینیٹر انورالحق کاکڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انورالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے واضح طور پر یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو کٹ نہیں لگائی جائے گی بلکہ تمام منصوبے شامل کئے جائینگے موجودہ حکومت بلوچستان کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کااظہار انورالحق کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کار لارہی ہے موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کو ترقی دیکر پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر لا یا جائے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واضح طور پر یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو کٹ نہیں لگائی جائے گی بلکہ تمام منصوبے شامل کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان جو کہ پاکستان کا رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس صوبے کو پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے بلوچستان کو زیادہ سے زیادہ وسائل کی فراہمی کو یقینی بنا کر بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں