کندھ کوٹ ،ڈاکوؤں کی مسافر کوچ پر فائرنگ، مسافروں کو لوٹ کر فرار

کندھ کوٹ (صباح نیوز)کندھ کوٹ میں ٹھل روڈ پر لوٹ مار کے لئے آنے والے ڈاکوئوں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کردی،شہریوں کولوٹ فرار ہو گئے ۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، کندھ کوٹ میں ٹھل روڈ پر ڈاکو مسافروں سے موبائل فون اور رقم سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ڈاکوئوں نے مسافر کوچ کو روکنے کے لیے فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فائرنگ کے باعث گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اورٹائر پھٹ گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،علاقے کی ناکہ بندی کردی۔مسافروں نے واقعہ کیخلاف مگسی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ متاثرہ مسافر کوچ کوئٹہ سے بہاولپور جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں