بی آئی ایس پی کے وظائف کی ادائیگی دوبارہ شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف کی ادائیگی معطل رہنے کے بعد پیر سے دوبارہ شروع ہو گئی۔ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق ان وظائف کی ادائیگیاں کل (بدھ تک ) جاری رہیں گی، یہ ادا ئیگیاں عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران بند رہیں گی جو کہ 3 جولائی سے دوبارہ شروع ہوںگی ۔ ملک بھر میں 90 لاکھ گھرانوں میں 9000 ہزار روپے فی گھرانہ سہ ماہی بنیاد پر دیئے جا رہے ہیں۔ترجمان بی آئی ایس پی بینظیر تعلیمی وظائف کے لئے رجسٹرڈ بچوں کی مائوں کو بھی ساتھ ہی ادائیگیاں کی جا رہی ہیں،19 جون سے اب تک 29 لاکھ 34 ہزار سے زائد گھرانوں میں تقریبا 26ارب روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر و چیئرپرسن شازیہ مری کی ہدایات کے تحت ان وظائف کی شفاف ادائیگی کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں،شکایت کی صورت میں فوری طور پر بی آئی ایس پی کی ٹول فری ہیلپ لائن 26477-0800 پر اطلاع کریں ، بی آئی ایس پی کی جانب سے تمام پیغامات صرف اور صرف 8171سے بھیجے جاتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں