اداروں کیخلاف تقریر کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد تخریب کاری عدالت لاہور نے اداروں کے خلاف تقریر کے کیس میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کردی۔انسداد تخریب کاری عدالت میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سپیشل جج عبہر گل خان نے یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کردی، یاسمین راشد کے وکلا دلائل کیلئے پیش نہیں ہو رہے تھے۔واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد پر شیر پا پل پر سڑک بلاک کر کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔
Load/Hide Comments


