سراج الدین عزیز بینکنگ محتسب پاکستان تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سراج الدین عزیز کو بینکنگ محتسب پاکستان تعینات کر دیا۔اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سراج الدین عزیز کی تعیناتی بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن 82اے کے تحت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ بینکنگ محتسب پاکستان بطور ادارہ یقینی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس ادارے کا قیام اسی لئے عمل میں لایا گیا تھا کہ بینکنگ سیکٹر کے اہم ترین مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد ملے اور صارفین کو اپنی شکایات کے ازالہ کے لیے ایک پلیٹ فارم اور آسان ترین رسائی کا حامل ادارہ خدمات فراہم کررہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں