اساتذہ نے ایچ ای سی کی پی ایچ ڈی ڈگری پالیسی مسترد کر دی

لاہور: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کی پالیسی تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، بی ایس آنرز کی بنیاد پر پی ایچ ڈی میں داخلے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی کورس ورک کا دورانیہ ایک سال سے بڑھا کر دو سال جبکہ یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی پروگرام ایوننگ اور ویکنڈ کلاسز پر کرانے پر پاپندی کی سفارش کی گئی ہے۔ نئی پالیسی کو اساتذہ نے مسترد کر دیا۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سہیل یوسف نے نئی پالیسی کو مذاق قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں