پشاور میں سویڈن واقعہ پر پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کیخلا ف مقدمہ درج

پشاور(صباح نیوز)پشاور میں سویڈن واقعہ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ تھانہ شرقی میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں سویڈن واقع کے خلاف پی ٹی آئی مظاہرین نے احتجاج کیا۔ شرکاء نے احتجاجا ًسڑک کو بلاک کیا جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے احتجاج کے خلاف مقدمہ درج کرکے 300 سے 400 پی ٹی آئی مظاہرین کو نامزد کیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں