یونیورسٹی آف گوادر سی پیک کے مرکزی مقام پر واقع ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی اہمیت کی حامل ہے، وی سی جامعہ گوادر

گوادر(یو این اے )یونیورسٹی آف گوادر سی پیک کے مرکزی مقام پر واقع ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے اور یہ یونیورسٹی مستقبل کے ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے یونیورسٹی میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور آحمد رجسٹرار دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالحفیظ اور دیگر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی کے انتظامی اور مالی امور سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے غیر ملکی دورے سے متعلق بھی شرکا کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں فال سمسٹر 2023 کے لیے داخلوں کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ نئے شروع کیے گئے مضامین کے تدریسی مسائل اور ان کا حل، طلبا کے لیے وزیر اعظم لیپ ٹاپ منصوبہ، طلبا کے دیگر مسائل پر بھی متعدد فیصلے کیے گئے۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک چائینہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں جاری مختلف مضامین میں ڈپلومہ کلاسوں کی کارکردگی زیر بحث آنے کے علاوہ نئے سیمسٹر سے قبل طلبا کو متعدد سہولیات کی فراہمی سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں