وڈھ میں کشیدہ صورتحال کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں سماعت، اگلی سماعت 21 جولائی کو ہوگی
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ہائیکورٹ میں خضدار کی تحصیل وڈھ میں کشیدہ صورتحال سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل کرتے ہوئے 21 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کی۔جمعرات کو سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وڈھ میں دو گروپوں میں جاری تصادم کی وجہ سے شہریوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے وڈھ کی صورتحال پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور مقدمے کی اگلی سماعت آج جمعہ 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments


