جارج فلوئڈ کے بعد ایک اور سیاہ فام شہری پولیس کے ہاتھوں قتل، امریکا سنگین صورتحال سے دوچار

جارج فلوئڈ کیلئے احتجاج و ریلیوں کا سلسلہ ابھی تک تھما ہی نہیں کہ امریکا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک مزید سیاہ فام شخص قتل کر دیا گیا ہے، اس سے امریکا کے حالات مزید سنگین ترین ہو سکتے ہیں، امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلاٹنا میں پیش آنے والے واقعے میں افریقی نژاد امریکی شہری رے شارڈ بروکس پولیس کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہوئے ہیں، واقعے میں ملوث ایک پولیس اہلکار کو برطرف کر دیاگیا ہے جبکہ ایک او رکو معطل کر دیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے کے بعد امریکا میں نسل پرستی کے خلاف تحریک مزید وسعت اختیار کر سکتی ہے۔ اس واقعے کے بعد اٹلانٹا کے محکمہ پولیس کی خاتون سربراہ ایریکا شیلڈز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں