شیعہ سنی کے درمیان کوئی تفرقہ نہیں، محرم الحرام کا تقذس سب کیلئے یکساں ہے، کوئٹہ میں علما کرام کی پریس کانفرنس
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے شیعہ سنی علما کرام اور اہل دانش نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ محرم الحرم کے دوران بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانا اور مذہبی رواداری کا فروغ ہر مکتبہ فکر کی ذمہ داری ہے جس کے لئے کوشاں رہنا قومی فریضہ ہے ہم سب نے مل کر اس مہینے کو پر امن بنانا ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان شعیہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی صوبائی امیر جماعت اہلسنت حبیب اللہ شاہ چشتی ،ڈاکٹر عطا الرحمن،مولانا عبدالقادر لونی ،علامہ انتظار حسین سمیت دیگر کے ہمراہ ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا کہناتھا کہ محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھا جائے محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہے اور یہ مہینہ امن کے قیام پر زور دیتاہے امن و امان کے حوالے سے اس سال بھی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کیلئے موثر اور بہتر انتظامات کی توقع رکھتے ہیں بجلی کی فراہمی کا مسئلہ ان میں سرفہرست ہے حضرت امام حسین نے ظلم کیخلاف آواز اٹھائی دوقومی نظریہ انسانوں کی ضرورت ہے دو قومی نظریہ قیام پاکستان کا سبب بنااسلام برابری اور مساوات قائم رکھنے کا درس دیتاہے اسلام میں عوام کے سامنے جوابدہی کا عمل سب سے افضل ہے مشاورت کے مطابق حکومت کرنا اسلامی اصول ہے اسلامی حکومت قرآن و سنت کے مطابق قائم کرنا اس کی اصل روح ہے اسلام میں طاقت کے زور پر حکومت قائم نہیں ہوسکتی حضرت امام حسینؓ نے طاقت کے جنون کو للکاراہمیں اپنے درمیان یزید کے کردار کو پہنچاننا ہوگاعشرہ محرم مسلمانوں کو یکجا اور متحد ہونے سمیت عقیدت احترام کے جذبے کا نام ہے شیعہ سنی کے درمیان کوئی تفرقہ نہیں ہم سب ایک اور محرم کا تقدس سب کے لئے یکساں ہے ایک دوسرے کو سلامتی دینا فریضہ ہے عشرہ محرم مسلمانوں کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے ہمیں محرم کے مقدس مہینے میں نفرتوں کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے بھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محرم کے دوران سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں اور بجلی کی غیر اعلانیہ کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔


