سریاب کسٹم کے متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان نہ ہونا سوالیہ نشان ہے،جمیعت

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سینئرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہراللہ مولانا مفتی روزی خان مولانا شیخ احمد جان مولانا شیخ عبد الاحد مولانا محمد ہاشم خشکی مولانا محمد ایوب ایوبی مولانا مفتی عبدالسلام رئیسانی مولانا حافظ مسعود احمد مولانا غلام نبی محمد ی مولانا عبدالغفور مدنی مولانا حکیم حبیب اللہ بڑیچ حافظ سراج الدین سیکرٹری مفتی رحمت اللہ ظفر اللہ کاکڑ حاجی ولی محمد بڑیچ سکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد معاون سکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی حافظ خلیل احمد سا رنگزئی مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لا نگو ناظم مالیات میر سرفراز احمد شاہوانی حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد کاکڑ عبداللہ خان ناصر حاجی صالح محمد مولانا سردار محمد حافظ شبیراحمد مدنی اور سالار حافظ مجیب الرحمن ملا خیل مولانا حافظ سعد اللہ آغا عبداللہ سلیمان خیل مولانا مفتی ابوبکر حاجی صادق الدین ایڈووکیٹ حافظ دوست محمد حافظ رحمن نے میڈیا کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ 6 دن گزر جانے کی باوجود سریاب کسٹم کے متاثرین کے لئے امدادی پیکج کا اعلان نہ ہونا سوالیہ نشان ہے وفاقی و صوبائی حکمران کی ایجنڈے میں عوام کے ترقی وخوشحالی کا کوئی پروگرام شامل نہیں ہے صوبائی حکومت عوام روزانہ کی بنیاد پر خوشنما نعروں اور اخباری بیانات کی زریعے گمراہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سریاب کسٹم کے متاثرین کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے صوبائی حکومت فی الفور سریاب کسٹم کے متاثرین کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرکے متاثرین کے لئے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کرے اعلان صرف صرف میڈیا تک محدود نہ ہو انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارگنجی فائر بریگیڈ اسٹیشن فعال بنایاجائے گزشتہ روز کی آئل سے آتشزدگی سے سریاب روڈ کی متاثرہ دکانوں کے متاثرین کی مالی مدد کرکے ان کا ازالہ کیا جائے ہمیشہ آتشزدگی کے واقعات سے کافی نقصانات ہوتے ہیں کیونکہ شہر سے فائربرگیڈ کی گاڑیاں پہنچتے پہنچتے سب کچھ راکھ ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام کاروباری مراکز اور منڈی ہزارگنجی میں واقع ہیں لہذا حکومت وقت ضرور اس حوالے سے اقدام کرے انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کے مالیت کے سامان جل کر خاکستر ہو گئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام متاثرین کے حقوق ملنے تک خاموش نہیں رہ ینگے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کا ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے دردناک سانحات سے بچنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ضلعی معاون ناظم مالیات مولانا حافظ محمد عارف شمشیر نے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی شوری کے رکن صوبائی خطیب مولانا قاری انوارالحق حقانی کی جوان داماد حافظ محمد شہزاد شھید کی شہادت پر تعزیت کی اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر کا مقابلہ اتحاد وا تفا ق اور جہاد ہی کی زریعے ممکن ہے جہاد قیامت تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اسلام نہ مٹا ہے نہ مٹے گا شہدا اسلام کے خون کی بدولت آج عالم کفر کا سپر پاور امریکہ باگنے پر مجبور ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ علما دیوبند نے ہمیشہ استعماری فرنگی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے چالیس ہزار علما کرام نے اپنے خون کے نذرانہ دے کر ملک کی آزادی اور بقا کو یقینی بنایا مسلمانوں کا بقا اور سالمیت جہاد کے ذریعے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جمعیت علمائے اسلام خدا کی زمین پر خدا کا نظام لانے کے لیے اپنا جہدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ حافظ محمد شہزاد شہید رح کی شہادت دین اسلام کے تحریکات میں ایک نئے روح پھونک گی شہید اسلام کے خون ہر گز رائگاں نہیں جائے گا اللہ رب العزت شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ مولانا قاری انوارالحق حقانی اور حاجی عبدالعزیز مولانا مفتی سجاد کی غم میں برابر کے شریک ہیں #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں