وزیراعظم کا پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ وزیراعظم نے محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، تمام صوبائی وزرا ء داخلہ، وفاقی وصوبائی حکام اور سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے ۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ وزرا ئے اعلیٰ، صوبائی و ضلعی انتظامیہ، پولیس کے آئی جیز کو محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر مبارک پیش کرتا ہوں، امن وامان کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے عاشورہ کے جلوسوں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے، وفاقی و صوبائی محکموں اور سکیورٹی کے تمام اداروں نے بہترین اشتراک عمل سے کام کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے دن رات سکیورٹی خدمات انجام دیں،الحمدللہ، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں