میری زمین بااثر شخص سے واگزار کروا کر انصاف دلایا جائے، پشین کے رہائشی کا مطالبہ
کوئٹہ (آن لائن) پشین کے رہائشی نور اللہ خان کاکڑ نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ میری زمین کا قبضہ با اثر شخص سے چھڑا کر مجھے دیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکے یہ بات انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ نعمت نامی شخص اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں اپنی اجارہ داری قائم کرتے ہوئے میر جام کمال کے دور حکومت میں سرکار کی حمایت حاصل کرتے ہوئے اپنے کزن حبیب کو بھی سیاستدانوں اور اعلیٰ حکام سے ملکر لوگوں کے کیسوں میں مدد کرکے کرپشن کی اور مجھے بھی مختلف حوالوں سے تنگ کیا اور علاقے میں بڑی جائیداد بنائی انہوں نے 2020 سے میری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے جس کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے کوئی شنوائی نہیں ہورہی بلکہ مجھے مختلف حوالوں سے تنگ کیا جارہا ہے اس کا اعلیٰ حکام نوٹس لیتے ہوئے میری زمین واگزار کراکر میرے حوالے کی جائے۔


