اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا اور 615 پوائنٹس اضافے سے 48044پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 956 پوائنٹس کم ہو کر 47 ہزار 429 پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو کر 288.10روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287.91روپے پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں