کوئٹہ ولی تنگی حملہ، صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے والی تنگی میں حملہ آوروں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہونے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ آج کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر بلوچستان اور دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا، جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


