کوئٹہ، فائرنگ کے 2 واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق۔ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی اور ہدہ میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ میں ہفتے کی رات کو کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہلکار فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سی ٹی ڈی کے ہیڈ کانسٹیبل کو قتل کر دیا جس کی شناخت سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں